ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ندی میں چار لڑکوں کے ڈوبنے سے ہوئی موت کے المناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لائق حسین بادل صدر بیت المال یادگیر نے کہا کہ نوجوان تالاب ،ندی اور ڈیم پر سیر و تفریح کے لیے جاتے ہیں اور وہاں سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہیں جو کبھی بھی حادثے کی وجہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تالاب، ندی اور ڈیم جیسے مقامات جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں نوجوانوں کو چاہئے کہ ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
صدر بیت المال نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں تاکہ وہ ایسے حادثات سے محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ سیر و تفریح کے لیے گارڈن اور تاریخی عمارتوں پر جایا کریں اور اس سے یہ فائدہ یہ بھ ہوگا کہ ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہوگا ہے۔