ETV Bharat / state

Media and Muslims in India گلبرگہ میں میڈیا اور مسلمان کے عنوان پر توسیعی خطبہ

'ترقی کے اس دور میں الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں۔ کیوں کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاسی لیڈران تک پہنچانے کا کام میڈیا ہی کارکرد ذریعہ ہے۔ لہٰذا میڈیا کو انصاف سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔' Media Should Play its Role with Justice. Political Leaders address Public issues through the Media

Media and Muslims in India
Media and Muslims in India
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 2:27 PM IST

گلبرگہ: جماعت اسلامی بند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام ہدایت سینٹر میں سید تنویر احمد سکریٹری مرکزی جماعت اسلامی ہند اور مینجنگ ڈائریکٹر ریڈینس ویکلی نئی دہلی نے میڈیا اور مسلمان کے زیر عنوان توسیعی خطبہ پیش کیا۔ محمد ذاکر حسین امیر مقامی نے اس اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید تنویر احمد مینجنگ ڈائریکٹر ریڈینس Radiance ویکلی میگزین نئی دہلی نے میڈیا اور مسلمان کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں۔ میڈیا کے ذریعہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی نیت سے سیاسی لیڈران تک پہنچانے کا میڈیا ایک واحد ذریعہ ہے۔

لیکن آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کام کرنے والا میڈیا حکومت کا ترجمان بنا ہوا ہے اور عوام کو وہی دکھا رہا ہے بتا رہا ہے جو حکومت چاہتی ہے۔ جب کہ میڈیا کو ہونا یہ چاہیے تھا کہ عوام کے مسائل حکومت کے روبرو پیش کیے جاتے اور ان مسائل کے حل کے لیے سوالات کیے جاتے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اس رویہ کے بعد سوشل میڈیا اپنی کوششوں اور محنتوں کے ذریعہ عوامی مسائل کو اٹھانے میں کامیاب ہوا ہے۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ سوشل میڈیا نے راست طور پر عوام سے اپنے آپ کو جوڑ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سید تنویر احمد نے مسلمانوں میں مطالعہ کے ذوق کو کم ہونے پر کہا کہ یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں میں مطالعہ کا ذوق کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے سبب ملت اسلامیہ دنیا میں ہو رہی ترقی اور مسائل سے بے خبر ہو رہی ہے۔ اپنے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے اخبارات کا، کتابوں کا مطالعہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ملت اسلامیہ سے خصوصاً غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ دارانم ادارے اور اہل زر وخیر احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر کام کر رہے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کا تعاون کریں۔ انہیں اپنے پروگراموں کی اطلاع دینی چاہیے۔ کیونکہ اپنی بات کو اپنے کام کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے اور اپنے مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے کے لیے میڈیا کا استعمال کرنا ضروری ہے، اور ایسا کرنا چاہیے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.