ETV Bharat / state

مسجد آثار شریف یادگیر کے صدر کا انتخاب

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسجد آثار شریف کی انتظامی کمیٹی کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ نوجوانان محلہ آثار شریف مصلیان مسجد اور سابق کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر عبدالسلیم سگری کو صدر منتخب کیا۔

مسجد آثار شریف یادگیر کے صدر کا انتخاب
مسجد آثار شریف یادگیر کے صدر کا انتخاب
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 1:12 PM IST

اس موقع پر منصوراحمد افغان صدر قدیم عید گاہ کمیٹی و رکن بلدیہ یادگیر نے عبدالسلیم سگری کی گلپوشی، شال پوشی کی۔

پچھلی میعاد میں عبدالسلیم سگری نے بحیثیت سیکرٹری نمایاں خدمات انجام دی تھی۔ مسجد آثار شریف کے تعمیری و انتظامی امور کو بحسن و خوبی انجام دینے پر متفقہ طور پر سابق کمیٹی کی معیاد پوری ہونے پر عبدالسلیم سگری کو مسجد آثار شریف یادگیر کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

نو منتخب صدر عبدالسلیم سگری نے اس موقع پر اہلیان محلہ مصلیان مسجد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'جس توقع پر آپ نے مجھے صدر منتخب کیا ہے انشاء اللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا' اس موقع پر اسرار احمد صدر آستانہ درگاہ شرف الدین بابا، مولانا شفیق احمد خطیب و امام مسجد آثار شریف کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.