ETV Bharat / state

Training Camp For Haj Or Umrah بیدر میں یک روزہ حج و عمرہ تربیتی کیمپ

ضلع بیدر میں احمد حج اور عمرہ سروس بیدر کی جانب سے یک روزہ حج و عمرہ تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ضلع جمعیت علما ہند کے صدر مفتی غلام یزدانی سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

بیدر میں  یک روزہ حج و عمرہ تربیتی کیمپ
بیدر میں یک روزہ حج و عمرہ تربیتی کیمپ
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 5:06 PM IST

بیدر میں یک روزہ حج و عمرہ تربیتی کیمپ

بیدر:رہاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں احمد حج اور عمرہ سروس بیدر کی جانب سے یک روزہ حج و عمرہ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع جمعیت علما ہند کے صدر مفتی غلام یزدانی سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔مقامی باشندوں نے اس تربیتی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر احمد حج اور عمرہ سروس بیدر کے تمام ذمہ داران کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی غلام یزدانی نے کہا کہ ثواب کی نیت سے کیا جانے والا کام اللہ کو بہت پسند ہے۔اللہ اسے فورا قبول کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Abdul Manan Seth شہید سیف الدین کی تین بیٹیوں کو 50۔50 ہزار روپے کی امداد

مفتی غلام یزدانی نے عمرہ جانے والے خوش نصیب مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ جانے والے احباب کو چاہیے کہ وہ دو قسم کی تیاریاں کر لیں ایک ظاہری تیاری اور دوسری باطنی تیاری ۔ ظاہری تیاری سے مراد آپ کے جن کے ساتھ لین دین کے معاملات ہیں اس کو ادا کریں اور اپنے دوست احباب سے معافی طلب کریں۔ دوسری تیاری باطنی تیاری ہے جو ہمیں اپنی اللہ کی رضا کے لیے کرنی ہے۔ اپنے ضمیر کو پاک و صاف،ناراضگی و حسد کو دور کرتے ہوئے صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے نیک نیتی کے ساتھ سفر کے لیے نکلے۔ یقینا اللہ اس سفر میں کیا جانے والا ہر عمل اور ہر عبادت کو قبول فرمائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.