انہوں نے کہا کہ 'انتخابات کے وقت خود مسلمانوں کے گھر جاکر ووٹ مانگتے ہیں اور انتخابات ختم ہونے کے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے وزیر ایشورپا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو مسلمان بی جے پی کو ووٹ دیتا ہے، وہ بھارتی ہے اور جو مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتا وہ پاکستانی ہے۔'
ضلع بیلگام کے کانگرس رہنما آصف سیٹھ نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ 'بی جے پی کے وزیر ایشورپا ایک ڈرامہ باز سیاست داں ہیں۔ وہ ملک کے مسلمانوں کو دیش بھکتی کا ثبوت دینے کی
کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس ملک کی آزادی کے لیے کئی مسلم علما اور نوجوانوں نے اپنی جان قربان کی ہیں۔ اس ملک کے دستور کے مطابق ہر ایک کو اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دینے کا پورا حق ہے۔
ملک میں بی جے پی پارٹی صرف ذات پات کی سیاست کرتی آرہی ہے۔ بھارت ایک سیکولر ملک ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ایشورپا کو نائب وزیراعلی کا عہدہ نہیں ملنے پر وہ اپنا دماغی توازن گھو بیٹھے ہیں۔ اس لیے مسلمانوں کے خلاف اس طرح کا بیان دے رہے ہیں۔'