لائق حسین بادل بیت المال یادگیر کے صدر ہیں۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیت المال یادگیر کی جانب سے ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا.
اس میں شہر کے علمائے کرام و دیگر ذمہ دار موجود تھے جس میں با اتفاق رائے یہ طےپایا کہ شہر کے تمام مساجد میں امام وموذن ہی نماز ادا کریں گےاور محلے کے تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی پانچ وقت کی نمازیں ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے بجائے ظہر کی نماز لوگ اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جی نے جو اکیس دن کا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے وہ ملک کے حق میں ہم سب کے حق میں صحیح ہےاور ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے اپنے گھروں میں ہی رہے ۔
انہوں نے یاد گیر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے جو احکامات جاری کئے ہیں ۔
ان کا پابندی کے ساتھ عمل کریںاپنی صحت کا خیال رکھیںاپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریںتوبہ کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ یہ جو کرونا وائرس پوری دنیا میں لوگوں کی جان لے رہا ہے اسے اللہ تعالی ہم سب کو محفوظ رکھے۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ و گھروں کے باہر نہ نکلیں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں.