ریاست کرناٹک میں عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کے تاجروں کو فرقہ پرست عناصر نشانہ بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں متعدد جانوروں کے تاجروں پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق غیر قانونی جانوروں کے نقل و حمل کے معاملے میں تقریباً 150 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکنان نے ان پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کی اور ان معاملات میں مسلم لیجسلیچرس فورم کی خاموشی کو افسوسناک بتایا ہے۔
سماجی کارکنان نے مسلم لیجسلیچرس فورم سے اس معاملے میں بروقت مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے فورم کے اراکین کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے اور عیدالاضحیٰ کے قریب جانوروں کے مسلم تاجروں پر ہورہے تشدد کے واقعات پر روک لگانے کو کہا کہ تاکہ عید قرباں کو پر امن ماحول میں منایا جاسکے۔'