اورنگ آباد: حکومت کی سرد مہری اور خاموشی کی وجہ سے شرپسندوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا ایک سلسلہ جاری ہے۔شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی نہیں ہونے کی وجہ سے حالات قابو سے باہر ہوگئے تو اس کی ذمہ دار بھی حکومت ہوگی ۔مسلم نمائندہ کونسل کے سابق صدرضیا الدین صدیقی نے ان خیالات کا اظہار اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ Muslim Nomainda council protest against T Raja
شہر میں کونسل کے اہتمام سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے مرتکب بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف ایک روزہ دھرنا دیا گیا۔ ضلع پولیس کی جانب اس موقع پرسکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔مسلم نمائندہ کونسل نے ڈیژنل کمشنر کے توسط سے صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔ ٹی راجا کی اسمبلی کی رکنیت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کونسل کے ذمہ داروں کا کہناہے کہ گستاخ نپور شرما کے خلاف ایکشن لے لیا جاتا تو راجا سنگھ کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اس طرح کی ہمت کرسکے لیکن اس ملک میں شرپسندوں کوراحت دی جا رہی ہے اور انصاف کے علم برداروں کی لگام کسی جارہی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Corona Cases in Maharashtra مہاراشٹر میں کورونا کے سترہ سو سے زائد نئے کیسز
مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس طرح سے ملک کے ایک دوسرے مذہب پر نکتہ چینی کی جارہی ہے اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس پر سنجیدگی سے حکومت کو سوچنا چاہئے اور اس سلسلے کو ختم کیا جانا چاہئے۔