ریاست کرناٹک کےشہر گلبرگہ میں کورونا پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت اور گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے حکام نے کم ازکم اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں 95 راستوں کوسیل کر دیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'اس کا مقصد یہ ہے کہ گاڑیوں کی آزادانہ آمدورفت نہ ہو۔ جس سے اس مرض کو مزید پھیلنے کا موقع مل سکتا ہے'۔
بتادیں کہ وہ محلہ جات جہاں سے کووڈ19 کے کیس اب تک سامنے آئے ہیں، ان علاقوں یا ان راستوں سے یہ 95 سیل شدہ راستے جا ملتے ہیں۔
ان اندرونی محلہ جات کے راستوں کو سیل کرنے کے علاوہ حکام نے آزاد پور ہاگراکرس اور ہیرا پور جانے والے مجگری راستوں کو بھی سیل کر دیا ہے۔
رام جی نگر، نگر بلند پرواز کالونی محمد رفیق چوک نور باغ، ویندرپٹیل نگر، تاج نگر شامل ہیں۔ جبکہ سیڑم روڈ علم چوک پوسٹ کو بھی بھی شیٹ سے سیل کر دیا گیا ہے۔ جس سے غیر ضروری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت نہ ہو'۔