ETV Bharat / state

MLA Prabhu Chauhan بیدر کے رکن اسمبلی پربھو چوہان نے سڑک کے کاموں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 5:21 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدرکےسابق وزیراور ایم ایل اے پربھو چوہان نے اوراد تعلقہ میں سڑک کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں عہدیداروں کو کام جلد مکمل کرنے اور معیاری سڑک بنانے کی ہدایت دی۔

ایم ایل اے پربھو چوہان نے سڑک کا جائزہ لیا

بیدر:سابق وزیر اور ایم ایل اے پربھو چوہان نے اوراد تعلقہ میں سڑک کے کام کا معائنہ کیا جو زیر تعمیر ہے۔ زیر تعمیر سڑک پر چل کر مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کام عوام کی توقعات کے مطابق نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار کے بارے میں مقامی لوگوں کی بہت سی شکایات کے پیش نظر میں نے اس جگہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کے بعد کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے ٹھیکیدار پر کام ٹھیک سے نہ کرنے پر اعتراض کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے اچھی سڑک بنائی جائے، عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے حکومت سے گرانٹ لا کر سڑکیں بنائی جاتی ہیں۔ سڑک اچھی ہونے پر لوگ آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام اور کاروبار کر سکتے ہیں۔ مزید کہا کہ معیار کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Azmeen Haj in Yadgir یادگیر ضلع میں عازمین حج کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام

محکمہ کے افسران سے کہا کہ صرف ٹھیکیداروں کو کام سونپ دینا کافی نہیں ہے۔بلکہ ذمہ داری سے کام مکمل کروانا چاہئے کام اس طرح کیا جائے کہ شکایات کا موقع نہ ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کام کی تکمیل کے بعد اگر کام میں کوئی کوتاہی ہوئی تو ذمہ دار اور ٹھیکیدار دونوں ذمہ دار ہوں گے۔اس موقع پر رام شیٹی ، شیوراج ، سچین راٹھوڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.