اس پروگرام کا اہم مقصد یہ تھا کہ اقلیتوں کے ووٹوں کی شرح فیصد میں کس طرح سے اضافہ کیا جائے۔
اس موقع پر سابق مرکزی وزیر رحمان خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ از خود سیاسی معاملات سے آگاہ رہیں اور سیاسی اعتبار سے تقویت حاصل کریں۔
رحمان خان نے کہا کہ انتخابات نہایت ہی اہم ہیں لہٰذا ہمیں بڑی حکمت عملی سے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم سب اتفاق کا مظاہرہ کریں اور اپنے ووٹ کا استعمال ملک کے دستور اور اقدار کے تحفظ کے لیے کریں۔
اس موقع پر مولانا مقصود عمران و مولانا حنیف افسر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ منظم ہوکر نہ صرف خود ووٹ دیں بلکہ اپنے دوست احباب و رشتداروں کو بھی اس بات کی تلقین دیں کہ ووٹ جائے کیونکہ یہ ہم سب کا حق ہے۔
پروگرام میں کانگریس و جے ڈی ایس کے رہنماؤں کے علاوہ شہر کے معروف علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔
پروگرام میں چند اہم رہنماؤں میں کانگریس کے سینئر لیڈر رحمان خان، آر روشن بیگ، ضمیر احمد خان، نصیر احمد، وائی سعید احمد، عبید اللہ شریف، محمد مجاہد اور جے ڈی ایس کے سابق قومی ترجمان تنویر احمد نے بھی شرکت کی۔