ETV Bharat / state

یادگیر: 'کرناٹک حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر گامزن'

کانگریس کی رہنما منجولا نے کہا کہ 'عوام پہلے ہی بے روزگاری کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ کورونا کے سبب لوگ روزگار کے لئے دوسرے گاؤں جا کر بھی کام نہیں کر پا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومتیں اپنی من مانی کرتے ہوئے اشیاءِ ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔'

یادگیر: کرناٹک حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر گامزن

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 12:55 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی سینئر کانگریس رہنما اور ضلع کانگریس مہیلا کی صدر منجولا نے کرناٹک کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے منجولا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام پہلے ہی بے روزگاری کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ ایسے ماحول میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں کی وجہ سے لوگ روزگار کے لئے دوسرے گاؤں جا کر بھی کام نہیں کر پا رہے ہیں۔

یادگیر: کرناٹک حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر گامزن

منجولا نے کہا کہ ایسے ماحول میں مرکزی و ریاستی حکومت اپنی من مانی کرتے ہوئے ہر روز کسی نہ کسی طرح چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرتی جا رہی ہے۔ جب کہ پٹرول ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی شدید طور پر متاثر ہوا ہے بی جے پی حکومت عام آدمی پر آئے دن قیمتوں میں اضافے کر کے مزید بوجھ بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے گیس کا فری کنکشن دیا اور اب من مانے طریقہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کر رہی ہے۔ لوگ دیہات میں جہاں پر فری کنکشن کے بعد گیس استعمال کر رہے تھے اب دوبارہ سے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے غریب عوام کو مناسب قیمت پر پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس فراہم کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.