ETV Bharat / state

Minority Students Scholarship Issue مائناریٹی طلبہ اسکالرشپ معاملے میں ایس آئی او بیدر کی جانب سے میمورنڈم - Minister for Minority Welfare BZ Zameer Ahmad Khan

مائناریٹی طلبہ اسکالرشپ معاملہ میں ایس آئی او بیدر کی جانب سے بیدر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر کو ایک میمورنڈم بھیجا گیا ہے، جس میں مائناریٹی طلبہ کو اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Memorandum of SIO to Additional Deputy Commissioner Bidar

Minority Students Scholarship Issue
Minority Students Scholarship Issue
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 4:35 PM IST

بیدر: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنازیشن آف انڈیا بیدر یونٹ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود حکومت کرناٹک بی زیڈ ضمیر احمد خان کو ایک یاداشت روانہ کی گئی ہے جس میں مائناریٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کی تاریخوں میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے ذریعہ تعلیمی سال 23-2022 کے لیے داخل کی گئی اسکالرشپ کی درخواستوں کی منظوری کے باوجود ابھی تک طلبہ کو اسکالرشپ کی رقم نہیں مل پائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اب بائیومیٹرک تصدیق کے نام پر طلبہ کو مزید ہراساں کیا جارہا ہے، طلبہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس موصول ہورہا ہے کہ 23-2022 کی اسکالرشپ حاصل کرنے بائیومیٹرک تصدیق کریں جس کی آخری تاریخ 25 اگست بتائی جارہی ہے۔ ریاست میں تقریبا 369000 طلباء کو بائیو میٹرک تصدیق کرانی ہے جن میں سے ابھی تک 50 ہزار طلبہ بھی نہیں کراسکے ہیں۔ ظاہر ہے اس معاملے میں مرکزی حکومت کی سازش نظر آرہی ہے

جو غیر ضروری طور پر بائیومیٹرک تصدیق کے نام پر مائناریٹی طلبہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اقلیتی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کی ترغیب دلانے نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے تحت اسکالرشپ کی رقم طلبہ کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جارہی تھی لیکن مرکزی حکومت اس آسان سے عمل کو پیچیدہ بنارہی ہے جو کہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ اس کی وجہ سے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پچھلے ہی دنوں پری میٹرک اسکالرشپ پر بھی روک لگادی ہے۔ تنظیم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس بار بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو روک کر اگلے سال کی درخواست کے ساتھ بائیومیٹرک تصدیق کی جائے اور تعلیمی سال 23-2022 کی اسکالرشپ فوراَ جاری کی جائے۔ اس موقع پر برادر سیف الدین صدر مقامی ایس آئی او بیدر یونٹ، یونٹ سیکریٹری سید ابراہیم مسعود، ایم اے مقتدر اور محمد گوہر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.