اس موقعہ پر میدار سماج کے رہنما ملیش نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ریاست کرناٹک میں میدار سماج سب سے پیچھے ہے۔ میدار سماج بانس کی لکڑی میں پٹیاں اور چیزوں کو بنانے کا کام کرتے ہیں۔ آج کل ٹیکنالوجی کی وجہ سے مارکیٹ میں لکڑی کے پٹیاں اور دیگر لکڑیوں کے چیزوں کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ جس سے ان کی زندگی مشکل میں گزر رہی ہے۔
اس لئے انہوں نے شہر میں میدار سماج کے گرو کیتیشور کی جینتی کے موقع پر ریاست اور مرکزی حکومت سے میدار سماج کے لئے مالی امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔