اس ٹرسٹ کے سو سے زیادہ ارکان ہیں جو اپنی کمائی کا ایک حصہ ماہانہ جمع کرتے ہیں جسے ٹرسٹ کے ذریعے فلاحی کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس طریقے سے یہ غریب خاندان شادیوں کو نہ صرف آسانی سے کر پاتے ہیں بلکہ جہیز کی لعنت سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
ٹرسٹ کے صدر اللہ بخش نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شادی کے لیے 98 ہزار روپیہ خرچ آتا ہے جو عطیات سے پورا کیا جاتا ہے۔
ان اجتماعی شادیوں میں ہر جوڑے کو اہم گھریلو اشیاء جیسے بستر، الماری، باورچی خانہ کی اشیاء دی جاتی ہیں جبکہ دلہن کے لیے 5 گرام سونا اور دولہا کے لیے ایک گھڑی بھی مہیا کی جاتی ہے۔