ETV Bharat / state

کرناٹک: لاک ڈاون کے سبب آم تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آم کی خرید و فروخت میں غیرمعمولی طور پر کمی درج کی گئی ہے، لاک ڈاؤن کے سبب ہول سیل تاجر بہت کم آم خرید رہے ہیں جس کے سبب کسان اور چھوٹے تاجروں کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔

آم تاجروں کو مالی نقصان
آم تاجروں کو مالی نقصان
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 12:34 PM IST

ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن کے دوران جہاں مختلف کاروبار دم توڑ چکے ہیں، وہیں کئی موسمی کاروبار بھی مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔ موسم گرما میں آم کا پھل گلی گلی اور بازاروں کی دکانوں اور ٹھیلے پر کثیر تعداد میں نظر آتا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن کے سبب آم کی مقدار میں کمی آئی ہے، اس کی اہم وجہہ لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹیشن بند ہونا اور فروٹ مرچنٹ کی جانب سے آم کی خریداری میں کمی ہے۔

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آم کی خرید و فروخت میں غیرمعمولی طور پر کمی درج کی گئی ہے، لاک ڈاؤن کے سبب ہول سیل بیوپاری بہت کم آم خرید رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے بازار میں آم بہت کم نظر آ رہے ہیں اور اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب تو بارش کا موسم شروع ہو چکا ہے، ممکن ہے بڑے بڑے فروٹ مرچنٹ آم کی ہول سیل خریدنا پسند نہیں کریں گے۔

ایسے حالات شہر میں گزشتہ برس بھی رونما ہوئے تھے جس کی وجہ سے کسانوں اور آم کے تاجروں جو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا، آم کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ آم کا دیگر ریاستوں سے دستیاب ہونا ہے، مقامی سطح پر آم کے باغات بہت کم ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جاۓ تو کورونا کی وبا کی دوسری لہر میں آم کے تاجروں اور آم کے شائقین کے علاوہ سب سے بڑھ کر کسان اور تاجروں کو مایوسی کا شکار ہونا بڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.