ETV Bharat / state

Bidar Learning Festival لرننگ فیسٹیول بچوں کی جامع نشوونما میں مدد کرتا ہے - تعلیم کے ساتھ کھیل سرگرمیاں بھی ضروری

اسکولوں اور کالجز میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے کھیل اور دیگر سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں جو طلبہ کی جامع نشوونما میں انتہائی مدد ثابت ہوتی ہیں اور اس سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 11:38 AM IST

بیدر: بیدر سرکاری بوائز پری گریجویشن کالج کے احاطے میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، اسکولی تعلیم اور خواندگی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آفس اور جامع تعلیم کرناٹک بیدر کے زیر اہتمام ضلع سطح کے تعلیمی میلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میلہ کا افتتاح پبلک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم پاشا نے کیا۔ اس موقعے پر پبلک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر بیدر سلیم پاشا نے کہا کہ اس تعلیمی میلہ کا انعقاد بچوں میں سوالات کے ساتھ ساتھ سائنسی جذبے کو ابھارنے کے مقصد سے کیا گیا تھا اور بچے اس سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے میں تسلسل کا معیار ہوتا ہے جو کہ کیرئیر، علم سمیت انسان کی نشوونما کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے بچوں اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں مشغول ہو کر مسلسل سیکھنے کے جذبے کو پروان چڑھائیں۔

مزید پڑھیں: تعلیم کے فروغ میں صوفیاء کرام کے کردار پر جلسہ

انہوں نے کہا کہ اس لرننگ فیسٹیول میں بچے تقریباً 45 مختلف قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جس سے بچوں کی مجموعی نشوونما میں مدد ملے گی۔لرننگ فیسٹیول کے نوڈل آفیسر گوپال راؤ نے کہا کہ یہ لرننگ فیسٹیول بیدر ضلع میں تقریباً 130 کلسٹروں میں منعقد کیا گیا تھا اور آج آخرکار اسے ضلع سطح پر منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میلہ میں 150 مقامی بچوں اور ضلع کے مختلف تعلقوں سے 150 بچوں نے حصہ لیا اور یہ اگلے تین دنوں تک کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ باگدل ہائی اسکول کے استاد جاوید احمد اور سینٹ جوزف پرائمری اسکول کے استاد پربھاکر نے پروگرام میں ریاستی سطح کا آرٹ مقابلہ جیتا۔ لرننگ فیسٹیول سے پہلے پرکشش ملبوسات میں بچوں اور اساتذہ کے ایک عظیم الشان جلوس کا آغاز وزیر برائے کیمیائی کھاد ورکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے احاطے سے کیا۔ بیدر ڈسٹرکٹ سب پروجیکٹ کوآرڈینیٹر (پروگرام) سنگرمپا، گورنمنٹ سینئر پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر، محکمہ تعلیم کے افسر، عملہ اور اساتذہ و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.