ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں واقع معروف دینی ادارہ دار العلوم سبیل الرشاد کے احاطہ میں آل انڈیا ملی کونسل کے "مشن 2050"، کے تحت ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کے متعدد معروف دینی و عصری تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اور معروف عالم دین مولانا خالف سیف اللہ رحمانی کے ساتھ ملت کے اندر تعلیمی رجحان کو مزید فروغ دینے سمیت متعدد امور پرتبادلہ خیال کیا۔
Maulana Khalid Saifullah Rahmani
اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے نائب صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ ادارے کے مشن 2050 کے تحت ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیمی ترقی،نوجوانوں کی تعلیم کے لئے نئی جہتوں کا خاکہ تیار کرنے، موجودہ حالات کے پیش نظرحکمت عملی پر عمل پیرا ہونے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:Milli Council program: باہمی اتحاد ہی کامیابی کی کنجی ہے: آل انڈیا ملی کونسل
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مولانا سلیمان خان نے بتایا کہ اجلاس میں ملت میں تعلیمی رجحان کوفروغ دینے کے لئے مشن 2050 تحریک کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لئے تعلیمی اداروں کا ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔