درگاہ خواجہ بندہ نواز کے احاطے میں تقریباً 250 دکانیں ہیں اور اس بازار کی نگرانی کے لیے درگاہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کئے جاتے ہیں۔
کورونا وائرس کے سبب گزشتہ تین ماہ سے زائد وقت سے لاک ڈاؤن کے سبب بازار بند ہونے سے دکاندار اور تاجر پریشان ہیں۔
گلبرگہ: حضرت خواجہ بندہ نواز کا 616 واں عرس شریف محدود پیمانے پر منانے کا فیصلہ
دکانداروں اور تاجروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے درگاہ ٹرسٹ نے ان کے بقایا کرائے کو معاف کر دیا ہے۔
خواجہ بازار کے تاجروں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہوئے حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر خسرو حسینی کے ذریعے 250 سے زائد تاجروں کا کرایہ معاف کرنے پر یہاں تاجروں نے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔