ETV Bharat / state

کرناٹک میں شہری ترقیات کے وزیر کورونا وائرس سے متاثر - کرناٹک

کرناٹک میں شہری ترقیات کے وزیر بیراتی بسوراج نے خود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

Karnataka Minister Byrathi Basavaraja tests positive for Covid-19
کرناٹک میں شہری ترقیات کے وزیر کورونا وائرس سے متاثر
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:12 PM IST

بیراتی بسواراج نے پیر کی شب ٹوئیٹ کیا کہ 'میرے آج کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مجھے صحت سے متعلق کوئی دشواری نہیں ہے۔ مجھے ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور علاج جاری ہے۔ سب لوگوں کی نیک تمنائوں کے ساتھ میں جلد ہی صحت یاب ہوجاؤں گا"۔

اس سے قبل مویشی پروری کے وزیر پربھو چون، وزیر محنت اے شیورام ہیبر، دیہی ترقیات اور پنچایت راج کے وزیر کے ایس ایشورپا اور بہبودی خواتین واطفال کی وزیر سسیکلا جولی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

گزشتہ ماہ وزیراعلی یدیورپا، وزیر صحت بی شری رامولو، وزیر سیاحت سی ٹی روی، وزیر زراعت بی سی پاٹل اور وزیر جنگلات آنند سنگھ کورونا وائرس متاثر پائے گئے تھے اور اب وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ان کے علاوہ قائد حزب اختلاف سدارمیا اور کرناٹک کانگریس کمیٹی کے سربراہ ڈی کے شیو کمار بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے، جو اب صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.