ETV Bharat / state

کرناٹک ضمنی انتخابات: شیواجی نگر سے کانگریس کی جیت - کانگریس

ریاست کرناٹک میں 15 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی تھی جن میں شیواجی نگر ایک اہم حلقہ کا مانا جا رہا تھا اور اس حلقے میں کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد نے کامیابی درج کی۔

شیواجی نگر سے کانگریس کی جیت
شیواجی نگر سے کانگریس کی جیت
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 11:14 PM IST

شیواجی نگر حلقہ گزشتہ 35 برسوں سے کانگریس پارٹی کا گڑھ ہے اور کانگریس کے سابق رہنما روشن بیگ اس حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔

شیواجی نگر سے کانگریس کی جیت، ویڈیو

گزشتہ ماہ کرناٹک میں بڑا سیاسی ڈرامہ ہوا تھا جس بی جے پی نے ارکان اسمبلی کو بغاوت کروا کر اپنی پارٹی میں شامل کر کے اقتدار حاصل کیا تھا۔

اس وقت 17 ارکان اسمبلی نے کانگریس اور جے ڈی ایس سے بغاوت کی تھی جس کے نتیجہ میں یہ ضمنی انتخابات ہوئے۔

ان ضمنی انتخابات میں شیواجی نگر حلقہ اسمبلی بھی تھا جہاں سے کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد نے زبردست کامیابی حاصل کی۔

رضوان ارشد نے 49887 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل بی جے پی کے امیدوار سراون کو 36367 ووٹ ملے۔

اس سلسلے میں کانگریس کے سینیئر رہنما ضمیر احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'رضوان ارشد کی کامیابی عوام کے اتحاد کا ثمرہ ہے جبکہ ریاست میں دیگر جگہوں پر بی جے پی نے پیسوں کے زور پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس موقع پر رضوان ارشد کی اہلیہ نجیحہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'وہ اس کامیابی کو شیواجی نگر کی عوام کی کامیابی تصور کرتی ہیں۔

واضح رہے رضوان ارشد کانگریس کے دوسرے امیدوار ہیں جنہوں نے اس ضمنی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔

Intro:شیواجینگر: سیکولر عوام کے اتحاد نے رضوان ارشد کو کامیاب کیا

Body:شیواجینگر: سیکولر عوام کے اتحاد نے رضوان ارشد کو کامیاب کیا

بنگلور: ریاست کرناٹک میں 5 دسمبر کو کل 15 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوے جن میں شیواجی نگر ایک اہم حلقہ کی حیثیت رہی.

پچھلے 35 سالوں سے یہ کانگریس پارٹی کا گڑھ رہا اور کانگریس کے سابق لیڈر روشن بیگ اس حلقہ سے ایم. ایل. اے کے طور پر کامیابی درج کراتے رہے تھے.

پچھلے مہینوں میں ریاست کرناٹکا میں ایک بڑا سیاسی ڈرامہ کھیلا گیا جہاں بی. جے. پی پارٹی نے "لوٹس آپریشن" چلاکر اور اس وقت کی کانگریس و جے. ڈی. ایس کے ایم. ایل. ایز کو خرود کر مخلوط حکومت کو گرادیا اور اپنی حکومت قائم کی.

کل 17 ایم. ایل. ایز نے کانگریس و جے. ڈی. ایس سے بغاوت کی تھی جس کے نتیجہ میں یہ ضمنی انتخابات ہوئے.

آج ان ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا. شواجی نگر ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد نے زبردست کامیابی درج کی. رضوان ارشد نے 49887 ووٹ حاصل کر کامیاب ہوئے جب کہ بی. جے. پی کے امیدوار ساراون نے 36367 ووٹس لئے اور ایس. ڈی. پی. آی نے 3141 ووٹس حاصل کر تیسری پوزیشن پر رہی.

اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر رینما ضمیر احمد خان نے ای. ٹی. وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا رضوان ارشد کی کامیابی عوام کے اتحاد کا مظاہرہ ہے اور ریاست میں دیگر جگہوں پر بی. جے. پی کی کامیابی روپیہ کے زور پر ہوا ہے.

اس موقع پر رضوان ارشد کی اہلیہ نجیحہ نے ای. ٹی. وی بھارت کو بتایا وہ اس کامیابی کو شیواجینگر کی عوام کی کامیابی تصور کرتی ہیں اور وہ حلقہ کی کلی طور پر ترقی کے کام کرنے کے پابند رہینگے.

رضوان ارشد کانگریس کے دوسرے امیدوار ہیں جنہوں نے ان ضمنی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے. اس سے کانگریس پارٹی و شیواجی نگر عوام میں جشن کا ماحول ہے.

بائیٹس...
1. ضمیر احمد خان، ایم. ایل. اے و کانگریس رہنما
2. نجیحہ، رضوانارشد کی اہلیہ
3. تنویر احمد اللہ، امیدوار جے. ڈی. ایس
4. عبد العزیز، سینئر کانگریس رہنما

Note... The video is being uploaded

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.