ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections بی جے پی نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلی فہرست میں 189 اور دوسری فہرست میں 23 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ 224 سٹوں میں سے اب بھیدو نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ Karnataka Assembly Elections

BJP Releases Third List Of Candidates
بی جے پی نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 11:00 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کے روز کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 10 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے ہبلی دھارواڑ سنٹرل سیٹ سے مہیش ٹینگینکائی کو میدان میں اتارا ہے، جہاں سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ بی جے پی نے کرناٹک میں 222 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جب کہ 2 سیٹوں پر ابھی تک کسی کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

بی جے پی نے مہادیو پورہ سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے اروند لمباولی کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ ان کی جگہ پارٹی نے ان کی اہلیہ منجولا اروند لمباولی کو ٹکٹ دیا ہے۔ اروند لمباولی 2008 سے مسلسل اس سیٹ پر جیت رہے ہیں۔ بی جے پی نے ریاست کی 224 اسمبلی سیٹوں میں سے 222 کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے پہلی فہرست میں 189 اور دوسری فہرست میں 23 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اب دو نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ کرناٹک میں 224 اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ یہاں گزشتہ مرتبہ کانگریس نے حکومت بنائی تھی پھر بعد میں کانگریس اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوگئے اور بی جے پی اقتدار میں آگئی۔ بی جے پی اقتدار برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی علاقائی لیڈروں کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.