ETV Bharat / state

کملیش تیواری قتل کیس: ایک اور شخص گرفتار - کملیش تیواری قتل کیس

ریاست کرناٹک کے شہر ہُبلی میں ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل کیس میں کرناٹک پولیس نے ایک شخص کو شبہے کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔

کملیش تیواری قتل کیس میں کرناٹک سے دو افراد گرفتار
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 5:40 PM IST

اطلاعات کے مطابق کملیش تیواری قتل معاملے میں شبہے کی بنیاد پر ہبلی شہر کے ارویند نگر کے محمد جعفر صادق نامی شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

گرفتار شدہ شخص ہبلی میں محکمہ ریلوے کے ورکشاپ میں کام کرتا تھا۔

ریاست کرناٹک میں اب تک کملیش تیواری قتل معاملے میں شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس سے قبل گلبرگہ کے تبریز حسینی کو گرفتار کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس قتل کیس میں اے ٹی ایس اور یوپی پولیس نے دو ملزمین کی تصویریں جاری کی ہیں۔ان میں ایک کا نام اشفاق حسین اور دوسرے کا نام پٹھان معین الدین ہے۔

اس قتل کیس میں تاحال گجرات سے تین اور یوپی سے دولوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یوپی کے بجنورکے دو مولاناؤں کے بھی مبینہ کردار کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

سنہ 2015 میں ان دونوں مولانا نے پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے پر کملیش تیواری کا سرقلم کرنے والوں کوڈیڑھ کروڑروپئے انعام دینےکا اعلان کیا تھا۔

Intro:Body:

666

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.