ذمہ داران نے بتایا کہ جماعت نے لاک ڈاؤن کے چلتے اب تک مختلف شکلوں میں تقریباً 7 لاکھ خاندانوں پر کل 24 کروڑ روپئے کی امداد پہونچائی ہے، جس میں 3 لاکھ راشن کٹس اور تین کروڑ کھانے کے پیکٹس شامل ہیں۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے صدر ڈاکٹر سعد بیلگامی نے افسوس کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بنے اس پیچیدہ صورتحال میں بھی فرقہ پرست طاقتیں اپنے نفرت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
مسلم و اسلام مخالف بیانات کے متعلق کہا کہ چند چینلز میں، لگام لگانے کی سخت ضرورت ہے اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے میڈیا ہاؤسز کے خلاف عدلیہ میں کیسز بھی درج کئے جائیں۔