ETV Bharat / state

Karnataka Polls آپس کی لڑائی کی وجہ سے کانگریس کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں، بومئی

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 7:49 PM IST

بسواراج بومئی نے کہا کہ ریاستی کانگریس کے ڈی کے شیوکمار جہاں بھی جاتے ہیں وزیر اعلیٰ بننے کا آشیرواد لیتے ہیں اور دوسری طرف سدارامیا خود وزیر اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ عوام ہی وزیر اعلیٰ بناتے ہیں لیکن یہ دونوں لیڈران کے ذہن میں نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے منگل کو کہا کہ ریاست میں کانگریس کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں ہے جو آپسی لڑائی سے متاثر ہے۔ بومئی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ’’کانگریس اقتدار میں نہیں آئے گی اور وہ ان سیٹوں کے لیے لڑ رہی ہے جو وہ جیت نہیں سکتی۔ یہ پارٹی اقتدار اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے لڑ رہی ہے اور کرناٹک کے لوگوں کے لیے کچھ اچھا نہیں کر رہی ہے۔

سدارامیا کے الفاظ کا اعادہ کرتے ہوئے کہ کانگریس پارٹی کے اندر کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس کے ڈی کے شیوکمار جہاں بھی جاتے ہیں وزیر اعلیٰ بننے کا آشیرواد لیتے ہیں اور دوسری طرف سدارامیا خود وزیر اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ عوام ہی وزیر اعلیٰ بناتے ہیں لیکن یہ دونوں لیڈران کے ذہن میں نہیں ہے۔ دونوں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ان کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن پائے گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت ملے گی، انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کے غیر متوقع نتائج سامنے آئیں گے اور پارٹی کو قطعی اکثریت ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں بومئی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست 8 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے جس کے بعد امیدواروں کی فہرست پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھیجی جائے گی۔ 8 اپریل کو اس کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی دن فہرست جاری کی جائے گی۔

ایک قومی نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا کے دوبارہ وزیر اعلی بننے کی خواہش ظاہر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ کانگریس لیڈر اس کی تلاش میں ہیں، لیکن عوام کی نبض کسی کو نہیں معلوم۔ نتیجہ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ عوام کی حمایت سے کوئی بھی ایم ایل اے بن سکتا ہے۔ سدارامیا نے جو کہا ہے وہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بی جے پی کے کچھ ایم ایل اے کے انتخابات سے پہلے پارٹی چھوڑنے کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کے انتخابی امکانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومئی کی کار کی تلاشی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.