ETV Bharat / state

Form for Hajj Pilgrims in Bidar بیدر میں عازمین حج کیلئے حج درخواست فارم کا اجرا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بیدر میں حج 2023 کی تیاریاں اپنے پورے شباب پر ہیں۔ حج 2023 کے لیے بیدر میں حج فارم کا اجراء عمل میں لایا گیا ہے۔

17756983
17756983
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 1:46 PM IST

بیدر میں عازمین حج کے لیے حج درخواست فارم کی اجراء

بیدر: سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے دفتر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر متصل جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر پر عازمین حج 2023 کے لیے حج درخواست فارم کی اجرائی تقریب اور درخواستوں کے آن لائن داخلہ کا کام شروع کیا۔ ابتدا میں مولانا مونس کرمانی نے تلاوت قرآن مجید کے بعد حج سے متعلق اس کی فرضیت اور اس کی اہمیت پر مختصر خطاب فرمایا۔ اس کے بعد انجمن کے سکریٹری الحاج سید منصور احمد قادری نے تفصیل کے ساتھ حج پالیسی 2023 پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے جو نکات بیان کیے ان میں اہم یہ تھا کہ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ 70+(ستر) سال سے زیادہ عمر والوں کے لیے محفوظ زمرہ سے انہیں بغیر قرعہ (Draw) کے منتخب قرار دیا جائے گا۔ لیکن اُن کے ساتھ کسی رشتہ دار کا ہونا لازمی ہوگا۔ کبھی عازمین حج کے لیے ایک ہی زمرہ عزیزیہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

سفر حج 30 تا 40دن ہوگا۔ Embarkation پوائنٹ بڑھا کر (25)کردیے گئے ہیں۔ حاجی کو انتخاب کرنا ہے کہ وہ کہاں سے جانا چاہتا ہے۔ معذور افراد کے لیے یہ بتانا ہوگا کہ دوران حج اس کو کونسی سہولت درکار ہے۔ قربانی اور میٹرو ٹرین کے لیے بھی حاجی کو اپنی پسند بتانی ہوگی۔ درخواست فارم داخل کرنے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ دوسری قسط کی ادائیگی کے بعد جملہ درکار رقم کا اعلان ہوگا۔ 10مارچ درخواستوں کی آخری تاریخ ہوگی۔ پاسپورٹ، آدھار بینک پاس بک، دو عدد فوٹوز کے علاوہ کووڈ Vaccination certificate 19 لازمی ہوگا۔ پہلے محفوظ زمرے کے عازمین کو لینے کے بعد بچا ہوا کوٹہ دوسروں میں قرعہ کے ذریعہ بانٹا جائے گا۔ اگر محفوظ زمرے کے درخواستیں کوٹہ سے زیادہ آئیں گی تو ان میں بھی قرعہ (Draw) کے ذریعہ منتخب کیا جائے گا۔ منتخبہ عازمین انتخاب کے بعد ایک ہفتے میں اپنی پہلی قسط 81,500 روپیے جمع کرادیں اور اس کے پندرہ دن بعد دوسری قسط 1,70,000 روپیے بھی جمع کردیں۔ جیسے ہی حج کمیٹی تیسری قسط کی رقم کا اعلان کرتی ہے تب حاجی کو ماباقی رقم ادا کرنا ہوگا۔

تیسری قسط کا اعلان زر مبادلہ ، ہوائی خرچ اور رہائش کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔ اس سال خواتین کو بغیر محرم کے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے انجمن خادم الحاجاج کے دفتر پہنچ کر معلومات حاصل کریں۔ اس پر رونق تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر الحاج محمد مونس کرمانی دامت برکاتہم، محمد نظام الدین سابقہ صدر جماعت اسلامی ہند، عبدالوحید صدیقی انجینئر کے علاوہ انجمن خادم الحجاج کے تمام ذمہ داران الحاج محمد ایاز الحق، الحاج محمد عبدالمقتدر تاج، محمد شریف، شفیق احمد کلیم، محمد شاہنواز، سید اصف حسین سعدا للہ خان، الحاج محمد اسحق جنواڑ کر موظف محمد عبدالواجد، شاہ نذیر الحسن قادری ومعاونین سید اسمٰعیل قادری، سید وسیم اللہ حسینی، محمد یونس، شیرو خان، وغیرہ موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر محمد عبدالواجد نے تمام مہمان خصوصی اور عازمین حج کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.