ETV Bharat / state

ماسور میں تعلقہ سطح پر نعت خوانی، تقریری، اسلامیک کوئز کا انعقاد

Islamic Quiz Competition in Gulbarga: رٹہ ہلی ضلع کے ماسور تعلقہ میں واقع حضرت سید زندہ شاہ مدار عرس کے موقعے پر اسلامک کوئز انعامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

ماسور میں تعلق سطح پر نعت تقریری ،اسلامیک کوئز انعامی مقابلے کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 11:14 AM IST

ماسور میں تعلق سطح پر نعت تقریری ،اسلامیک کوئز انعامی مقابلے کا انعقاد

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے رٹی ہلی ضلع کے ماسور تعلقہ میں واقع حضرت سید زندہ شاہ مدار عرس کے موقعے پر اسلامک کوئز انعامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ جلسے کا آغاز فیضان رضا عربی مدرسہ کے طالب علم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ عرس مبارک کے موقعے پر حضرت بلال مسجد کمیٹی کے صدر نثار صاحب انصاری، درگاہ کمیٹی کے صدر عظمت اللہ کوپیلور نے پودے کو پانی دے کر جلسہ کا افتتاح کیا۔

اس دوران صدر عظمت اللہ کوپیلور نے کہا کہ معاشرے میں بچوں کی اچھی اصلاح کے لیے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرنا بہت ضروری ہے۔ مولانا اجمل صاحب کہاکہ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی بھر پور کوشش کریں۔ آج کل ہمارے نوجوان مذہبی تعلیم سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ بچوں میں اس طرح کے اسٹیج پروگرامز منعقد کر کے ان میں اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا شوق پیدا کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیدر میں جماعت اسلامی کے 'قرآن پروچن' پروگرام کا انعقاد

جلسے میں نعت خوانی اور تقریری مقابلے سمیت اسلامیک کوئز میں متعدد طلباء و طالبات نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ یہاں جیتنے بھی طلبا و طالبات نے اس اسٹیج کے ذریعے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ان کی خوب ستائش کی گئی۔ اس مقابلے میں اول، دوم، سوم نمبر حاصل کر کے کامیاب طلباء و طالبات کو نقد رقم اور مومنٹو سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.