گلبرگہ: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 دس مئی کو ہونے والے ہیں ۔اس دوران کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے گلبرگہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کا اسمبلی انتخابات ملک کی سیاست میں نیا بدلاؤ لانے والا ہے ۔ کرناٹک میں بھاری اکثریت سے کانگریس امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوگی۔ سلمان خورشید نے کہا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ترقیاتی کام کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بی جے پی کرناٹک میں 40 فیصد کمیشن لیکر کامکر رہی ہے ۔ کرناٹک کے عوام اس مرتبہ کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گی ۔کیوں کہ بی جے پی حکومت صرف ذات پات کی سیاست کی ہے ۔خاص کر اقلیتوں کی کئی اسکیموں کو ختم کردیا ۔ کانگریس پارٹی نے اقلیتوں کی ترقی کے لئے کئی اسکیم نافذ کی۔جس سے اقلیتوں کو سہولت بھی فراہم ہوئی۔ لیکن بی جے پی نے اقلیتوں کو نظر انداز کر تے ہوئے صرف اپنی من مانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کی ترقی کے لیے کام کرنے کے بجائے عوام مخالف پالیسیوں کو نافذ کر کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے ۔کانگریس پارٹی ملک کی ایک ایسی واحد پارٹی ہے جو ہمشہ ہر طبقے کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی نے کبھی حجاب، اذان، حلال کے نام پر نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملک بھر میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے ۔ملک میں مزدور و غریب طبقہ پریشان ہے ۔اس لئے لوگ اس مرتبہ ملک کی ترقی کے لیے کانگریس پارٹی سے جڑ رہے ہیں ۔ اس مرتبہ کرناٹک اسمبلی انتخابات سے ملک کی سیاست میں نیا بدلاؤ آنے والا ہے ۔ خاص کر گلبرگہ ایک قومی یکجہتی کا شہر ہے ۔یہاں پر ہندو مسلم اتحاد دیکھنے کو ملتا ہے ۔کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھر گے کا حلقہ ہے ۔یہاں کی سیاست پر پوری ملک کی نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی عوام ملکارجن کھر گے ترقیاتی منصوبوں کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گی ۔گلبرگہ شمال سے مرحوم قمر السلام کی بیوی کنیز فاطمہ کانگریس پارٹی کے امیدوار ہیں۔ یہاں پر مرحوم قمر السلام نے کئی ترقیاتی کام کئے ہیں۔ کانگریس کی امیدوار کنیز فاطمہ اور کرناٹک بھر میں کانگریس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں : Karnataka Assembly Election کرناٹک میں بدعنوانی اور بے روزگاری حقیقی 'دہشت گردی' ہیں، پرینکا گاندھی