ETV Bharat / state

Iftar at Dargah Khawaja Banda Nawaz درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں ہندو مسلم ساتھ مل کر افطاری کرتے ہیں

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 3:24 PM IST

رمضان المبارک کا پاک مہینہ اپنی پوری آب وتاب اور رحمتوں کے سائے میں اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر گلبرگہ میں واقع درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں ہندو ومسلم ساتھ مل کر افطاری کرتے ہیں۔

Iftar at Dargah Khawaja Banda Nawaz
Iftar at Dargah Khawaja Banda Nawaz
درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز جہاں ہندو اور مسلم ساتھ مل کر افطاری کرتے ہیں

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ کو صوفی سنتوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں پر ہندو اور مسلم قومی یک جہتی کی مثال دیکھی جاتی ہے۔ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی بارگاہ میں ہر سال ماہ رمضان المبارک کے موقع پر زائرین کے لیے ایک ماہ تک روزہ افطاری اور سحری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہاں پر روزہ افطاری کے لیے خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ دستر خوان بچھایا جاتا ہے۔ بلا تفریق مذہب وملت ہندو اور مسلمان اور دیگر مذاہب کے عوام بڑی تعداد میں روزہ افطاری میں شرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر افطاری انتظام گروپ کے ذمہ دار محمد یونس نے بتاتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر روزہ افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں مسلمانوں کے ساتھ روزہ افطاری میں دیگر مذاہب کے افراد بھی فروٹ اور کھجور خرید کر روزہ داروں کے لیے لاتے ہیں‌ اور خود بھی اس افطاری میں شرکت کر کے قومی یکجہتی و بھائی چارگی کی مثال دیتے ہیں۔ یہاں یہ سلسلہ کئی سالوں سے چلتا آرہا ہے۔ یہاں پر ہر سال اس افطاری اور سحری کے لیے مرحوم‌ زین الدین شیرنی فروش کئی سالوں سے اس خدمت کو انجام دیتے آرہے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد اس سال ان کے نوجوانوں کا گروپ مل کر اس خدمت کو انجام دے رہا ہے۔

درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں ہندو مسلم ساتھ مل کر افطاری کرتے ہیں

یہاں پر فروٹ اور کھجور، شربت اسی طرح کی کئی ساری چیزوں کو روزہ داروں کے دسترخوان پر سجا جاتا ہے۔ روزانہ یہاں پر خواتین اور مرد حضرات کی بڑی تعداد روزہ افطاری کے لیے آتے ہیں۔ یہاں پر رمضان المبارک کے مہینہ میں بہت خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملتا ہے۔ گلبرگہ میں شدت کی گرمی دھوپ رہنے کے باوجود بھی یہاں پر بچے، نوجوان اور بزرگ حضرات کو بھی روزوں اور نماز کی پابندی کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.