اس پروگرام میں شیواجی نگر کے رکن اسمبلی روشن بیگ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور مذہبی، تعلیمی اور دیگر سماجی خدمات کو سراہنا کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی صدر ڈاکٹر سعد بیلگامی نے انتخابات کے متعلق باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہے کسی بھی پارٹے کی بنے لیکن اگر آپ دین پر قائم ہوں تو کوئی بھی ظالم طاقت آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان حالات میں بھی مثبت سوچ کے ساتھ اعمال خیر کی جانب بڑھنا چاہیے۔
پروگرام کے کنوینر محمد سمیر نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں ملیالی کمیونٹی کے افراد و خاندانوں کے علاوہ مختلف سماجی و مذہبی جماعتوں نے بھی اسٹالس لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ملیالی کمیونٹی میں آپسی محبت و بھائی چارگی ہے جو ہمیں کئی اعتبار سے فائدہ پہونچا تی ہے، اور کیرالا کی چند تنظیمیں ہیں جو بنگلور میں دیگر ہم ذہن افراد و مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر غرباء کی مدد کرتے ہیں تا کہ ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کر سکیں۔