ETV Bharat / state

'ہمت ہے تو داؤد کو گرفتار کر کے دکھائیں' - داؤد ابراہیم

گینگسٹر روی پجاری نے پولیس کو للکارتے ہوئے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو گرفتار کرنے کا چیلینج کیا ہے۔ روی پجاری فی الوقت بنگلور پولیس کی حراست میں ہے۔

If You have the Dare, Catch Dawood Ibrahim: Gangster Ravi Poojari Challenges to Cops
’ہمت ہے تو داؤد کو گرفتار کرکے بتائیں‘ پولیس کو روی پجاری کا چیلنج
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 5:15 PM IST

بنگلور پولیس کے زیرحراست روی پجاری نے پولیس کو چیلینج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگر آپ میں ہمت ہے تو داؤد ابراہیم کو گرفتار کر کے دکھائیں۔'

روی پجاری فی الوقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

روی پجاری نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ 'آپ نے مجھے آسانی سے گرفتار کر لیا ہے، لیکن داؤد ابراہیم کو کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باوجود ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، اگر پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کی ہمت ہے تو پہلے اسے پکڑکے دکھاؤ۔'

گینگسٹر نے پولیس پر غیرضروری پھنسانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ 'میرے خلاف منصوبہ بند طریقہ سے مقدمات درج کئے گئے اور جو جرم میں نے نہیں کیا ایسے کیسز میں مجھے پھنسایا جارہا ہے۔'

روی پجاری نے کہا کہ ان معاملات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سی بی آئی اور ممبئی پولیس نے مجھے بغیر بتائے کئی فائلز پر میرے دستخط حاصل کئے ہیں۔

روی پجاری نے اقرار کیا کہ وہ پہلے انڈرورلڈ میں سرگرم تھا اور بنگلور میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا، انہوں نے بتایا کہ افریقہ جانے کے بعد وہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہا جبکہ ہوسکتا ہے کہ میرے نام کا کسی نے غلط استعمال کیا ہوگا۔

پولیس کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ میں روی پجاری نے کہا کہ 'میں افریقی ملک سنیگل میں 250 ہیکٹر اراضی کا مالک ہوں اور وہاں تجارت کرتا ہوں، میرا کاروبار اچھا چل رہا ہے تو مجھے مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کی کیا ضرورت ہے۔'

واضح رہے کہ کیرالا پولیس بھی روی پجاری کو حراست میں لینے کے لیے کوشاں ہے جبکہ پولیس کا الزام ہے کہ کیرالا میں بھی روی پجاری متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.