ETV Bharat / state

بنگلور میں ہندو و مسلمانوں نے مل کر شہید ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا گیا - Hindus celebrated Shaheed Tipu Sultan birthday

بنگلور میں ہندو و مسلمانوں نے مل کر شہید ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا گیا۔ لیکن دوسری جانب ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر کرناٹک وزیراعلیٰ سدرامیا نے ایک ٹویٹ بھی کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ Hindus and Muslims celebrated Shaheed Tipu Sultan's birthday

بنگلور میں ہندو و مسلمانوں نے مل کر شہید ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 4:51 PM IST

بنگلور میں ہندو و مسلمانوں نے مل کر شہید ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا گیا

بنگلور: شہید ٹیپو سلطان کی یاد میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے شہر کے ٹیپو سمر پیلیس کے روبرو ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر کرناٹک صوفی سنت تنظیم کے ذمہ دار صوفی ولی با قادری نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں شہید ٹیپو سلطان کے نام کو لیکر اپنی سیاسی روٹیاں سینکتی آرہی ہیں، کانگریس پارٹی نے ووٹوں کے لیے ٹیپو جینتی منائی جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی مسلمانوں کے ووٹوں کو راغب کرنے کے لیے ٹیپو جینتی منائی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش و اس کے متعلق تنازعہ، پروفیسر اعظم شاہد سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ شہید ٹیپو سلطان بلا شبہ ایک عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں، لہٰذا شہید کا نام کسی بھی قسم کی تعریف کا محتاج نہیں ہے، کوئی انہیں یاد کرے یا نہ کرے، شہید ٹیپو سلطان اور ان وقت کے دشمنان بھارت، شہید ٹیپو کو بہت خوب پہچانتے ہیں۔ اس موقع پر سماجی کارکن ڈاکٹر یونس جونس نے کہا کہ ٹیپو سلطان سب کے سلطان تھے، وہ ریایا پرور اور ایک انصاف پسند بادشاہ تھے اور فرقہ پرست طاقتوں کے ان پر الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

اس موقع پر کرناٹک کانگریس کے لیڈر گلشاد احمد نے کہا کہ ٹیپو سلطان کے نام کو سیاست کے لیے استعمال کرنا سراسر غلط ہے، چاہے وہ کسی بھی پارٹی کی جانب سے کیا جائے، سراسر غلط ہے۔ اس موقع پر ٹیپو سمر پیلیس کے روبرو مٹھائیاں بھی بانٹی گئیں۔ یاد رہے کہ سن 2015 سے 2017 تک کانگریس کے دور اقتدار میں ریاست کرناٹک میں ٹیپو جینتی منائی گئی اور سن 2018 میں کانگریا و جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت میں ٹیپو جینتی کو ریاستی اسمبلی کے اندر منائی گئی، لیکن اب جب کہ کانگریس کو عوام نے اکثریت کے ساتھ کامیاب کیا ہے تو ٹیپو جینتی کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ کرناٹک کانگریس پارٹی یا چیف منسٹر سدرامیا کی جانب سے ایک ٹویٹ تک نہیں کیا گیا جب کہ سدرامیا نے کہا تھا "میرے دور اقتدار میں ٹیپو جینتی کے منائے جانے کو میں فخر سمجھتا ہوں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.