اس موقع پر مولانا عبدالوحید قاسمی نائب معتمد جامعہ اسلامیہ مدینہ العلوم نے کہا کہ اس سال مدرسہ ہذا میں پندرہ خوش نصیب طلباء کرام نے حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے۔ اسی نسبت سے جلسۂ تکمیل حفظ قرآن مجید 21 مارچ بروز پیر صبح دس بج کر30 منٹ تا دوپہر ایک بج کر30 منٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ Hifz Quran Takmeel Program
انہون نے بتایا کہ اس جلسہ میں ریاست کرناٹک کے مقبول و معروف علمی و فکری اعلیٰ متحرک شخصیت مولانا پی ایم مزمل رشادی و نقشبندی والا جاہی امام و خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ Hifz Quran Takmeel Program in Bidar
- یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: جلسہ تکمیل حفظ قران کا انعقاد
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح 21 مارچ کو ہی دوپہر بعد نماز ظہر بابا فنکشن ہال بیدر میں جامعہ زبیدہ للبنات کا بھی جلسۂ تکمیل حفظ قرآن مجید وہ تقسیم اسناد پروگرام رکھا گیا ہے۔ لہٰذا تمام خواتین اسلام سے درخواست ہے کہ اس پروگرام میں شرکت فرما کر اپنی دینی معلومات میں اضافہ فرمائیں۔ Hifz Quran Takmeel Program
اس موقع پر مولانا عتیق احمد قاسمی مدرس، حافظ عبدالواجد مدرس دیگر موجود تھے۔ Hifz Quran Takmeel Program in Bidar