ETV Bharat / state

سابق مرکزی وزیر بابا گوڑا پاٹل کا انتقال - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کسان رہنما بابا گوڑا پاٹل کا طویل علالت کے بعد جمعہ کے روز ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 76 سال کے تھے۔

سابق مرکزی وزیر بابا گوڑا پاٹل کا انتقال

author img

By

Published : May 21, 2021, 2:08 PM IST

بیلگاوی: سابق مرکزی وزیر اور سینئر کسان رہنما بابا گوڑا پاٹل کا طویل علالت کے بعد جمعہ کے روز یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 76 سال کے تھے۔

پاٹل کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ وہ 1989 سے 1994 تک کٹور سیٹ سے کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

اس کے بعد، سنہ 1998 میں وہ لوک سبھا کے لیے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ اٹل بہاری واجپائی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی تھے۔
بھارتیہ کرشک سماج کے ریاستی صدر سدناگوڑا موداگی اور دیگر کسان رہنماؤں نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.