ETV Bharat / state

Shettar joins Congress: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کانگریس میں شامل - کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 سے پہلے بی جے پی کو ریاست میں بڑا نقصان ہوا ہے۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر نے بی جے پی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔Former Karnataka CM Jagdish Shettar joins Congress

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 10:23 AM IST

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کانگریس میں شامل

بنگلور: سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر نے باضابطہ طور پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اے آئی سی سی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی کی شال اور پرچم کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن رہنما سدارامیا اور دیگر قائدین موجود تھے۔ ملیکارجن کھرگے نے پہلے شیٹر کا گلدستے سے استقبال کیا اور پھر وینوگوپال نے انہیں پارٹی کا جھنڈا دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ آج وہ دن ہے جس نے ریاست کی انتظامیہ میں تبدیلی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کے لیے بہت اہم دن ہے۔ اے آئی سی سی صدر پہلی بار کے پی سی سی دفتر میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال بھی موجود تھے۔

انہوں مزید کہا کہ سب سے شریف سیاستدان اور چھ بار ایم ایل اے رہنے والے جگدیش شیٹر نے ریاست اور قوم کے کانگریسیوں کی توقعات پر کھرے اترے ہیں۔ ایک ایسا شخص جو 40-45 سال سیاست میں بغیر کسی داغ کے، انہوں نے پارٹی کے لیے سخت محنت کی اور مختلف ذمہ داریاں ادا کیں۔ انہوں نے پارٹی تنظیم کے لیے کئی سطحوں پر محنت کی ہے اور جس مقام کا تجربہ کیا ہے اس کے تناظر میں پارٹی کے لیے سخت محنت کی ہے۔ آج ایک عظیم رہنما کانگریس میں اس طرح شامل ہو رہا ہے جس پر تمام کانگریسیوں کو فخر ہے۔ ہمیں انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہنا چاہیے۔ امر سنگھ پاٹل جو ان کے ساتھ ممبر پارلیمنٹ تھے آج وہ بھی کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں اور ہم بھی ان کا استقبال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسے ایک پروقار تقریب قرار دیا۔

مزید پڑھیں:۔ Karnataka Assembly Elections کانگریس نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی

بنگلور کے کوئنز روڈ پر واقع کے پی سی سی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکا ارجن کھرگے نے کہا کہ جگدیش شیٹر نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی امید کے ساتھ آج پارٹی کی رکنیت قبول کر لی ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ سابق سی ایم جگدیش شیٹر اور سابق ایم پی امر سنگھ پاٹل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ شیٹر ہماری پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات سے واقف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.