ETV Bharat / state

Pancharatna Yatra in Bidar سابق وزیراعلیٰ کرناٹک کمارا سوامی کا دورۂ بیدر - سابق وزیراعلیٰ کرناٹک کمارا سوامی کا دورۂ بیدر

ضلع بیدر میں 05 سے 08 جنوری تک پنچ رتن یاترا منعقد کی جارہی ہے، جس میں سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی سی ایم ابراہیم شرکت کر یں گے۔ اس تعلق سے ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے کہا کہ اس میں جے ڈی ایس پارٹی کے اہم لیڈران شرکت کریں گے۔ Pancharatna Rath Yatra In Bidar On 05 08 JANUARY

Pancharatna Yatra in Bidar
Pancharatna Yatra in Bidar
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 7:36 AM IST

بیدر: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے بیدر کا دورہ کریں گے۔ بیدر جنوب کے رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر ضلع میں جے ڈی ایس پارٹی کی جانب سے 05 سے 08 جنوری تک پنچ رتن یاترا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک کمار سوامی، جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم کے علاوہ جے ڈی ایس پارٹی کے اہم لیڈر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمار سوامی 5 سے 8 جنوری تک بیدر ضلع میں قیام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں منعقد ہونے والے پنچ رتن یاترا کے پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ 05 جنوری کو بیدر شمال، 06 جنوری کو بیدر جنوب، 7 جنوری کو ہمنا آباد اور 08 جنوری کو بسوا کلیان اسمبلی حلقہ جائیں گے۔ ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے میڈیا کو بتایا کہ پروگرام تمام علاقوں میں کامیاب ہوگا۔ کیونکہ کانگریس اور بی جے پی نے ریاست کے عوام کو کوئی واضح پیغام نہیں دیا ہے۔

17381079
ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے کہا کہ اس پنچ رتن یاترا میں جے ڈی ایس پارٹی کے اہم لیڈران شرکت کریں گے

Former Karnataka Chief Minister Kumaraswamy visit to Bidar

یہ بھی پڑھیں:

بھارت جوڑو پروگرام کا انعقاد کانگریس نے کیا تھا۔ لیکن انہوں نے ریاست کے لوگوں کو یہ واضح پیغام نہیں دیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتے ہیں تو وہ کیا کریں گے۔ وہیں بی جے پی ریاست میں اقتدار میں ہے۔ اور بی جے پی کی جناسنکلپ یاترا ہو چکی ہے۔ لیکن اس نے بھی کوئی واضح پیغام نہیں دیا۔ دونوں جماعتیں آپس میں الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنتادل سیکولر ( جے ڈی ایس) نے ایک علاقائی پارٹی کے طور پر اپنے قدم جمائے رکھے ہیں۔ ہماری سیکولر جنتا دل پارٹی ایک علاقائی پارٹی کے طور پر جب بھی اقتدار میں رہی ہے عوام کے حق میں کام کرکے اپنے قدم جمائے رکھے ہیں۔ دیوے گوڑا نے بطور وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ریاست کو آب پاشی کی اسکیمیں دی ہیں۔ اسی طرح کمار سوامی دو بار وزیر اعلیٰ کرناٹک کے طور پر کئی مقبول اور عوام نواز پروگرام لے کر آئے ہیں۔ ہم 2023 کے انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔ پنچ رتن یاترا 18 نومبر سے شروع ہوئی ہے۔ کلیان کرناٹک کا آغاز 5 جنوری سے شمالی کرناٹک کے بیدر سے ہوگا۔ انہوں نے پنچ رتن یاترا کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کے طلباء کو بہتر تعلیم، لوگوں کے لیے صحت کی بہتر خدمات، کسانوں کے لیے بہتر پروجیکٹ، روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ نوجوانوں کے لیے تعلیم، غریب لوگوں کے لیے رہائش کا وعدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اکثریت سے اقتدار میں لایا گیا تو ہم تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ اس لیے ہم ریاست کے لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ 2023 کے انتخابات میں ہمیں اقتدار دیں۔ پنچ رتن یاترا پروگرام کے بعد اگلے چند دنوں میں گھر گھر پنچ رتن پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے ضلع کے لوگوں سے کمار سوامی کے بیدر ضلع کے چار روزہ دورے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ ہم نے کارنجہ کے کسانوں اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھائی۔ وہ ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ہم کارنجہ متاثرین کی جدوجہد کے مقام پر جائیں گے اور ان کی اپیل کو قبول کریں گے۔ ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو کارنجہ سے متاثرہ کسانوں کے مطالبات کو پورا کریں گے۔ اس موقع پر جے ڈی ایس کے ضلع صدر رمیش پاٹل، پارٹی قائدین اشوک کمار کرنجے، ماروتی، سجاد، اسد الدین، راج شیکھرا، اشوک اور کئی پارٹی سے جڑے ارباب و دیگر لیڈرس موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.