منگلورو (کرناٹک): ریاست کرناٹک کے منگلورو میں رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے بی جے پی کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سبھوں کو صرف اور صرف لو جہاد کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دوسرے مسائل کے لئے دوسرے لوگ ہیں وہ کام کریں گے۔Focus On Love Jihad, Not Road, Sewage Problems: BJP MP Nalin Kumar Kateel Controversial Statement
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت،تعمیراتی کاموں اور سیوریج کی ترقی جیسے چھوٹے مسائل پر بات نہ کریں،ان سب مسائل پر بات کرنے سے وقت کی بربادی ہے۔ بی جے پی حکومت کو اقتدار میں آکر لو جہاد کو روکنا چاہیے جو آپ کے بچوں کی زندگی کا سوال ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ پی ایف آئی پر پابندی عائد کرنے سے قوم پرستوں کو فائدہ ہوا۔ ملک محفوظ ہوا ہے۔یہ کام امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے کیا۔ ورنہ ہندوؤں کا سلسلہ وار قتل ہوتا۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان کے مطابق 2014 کے بعد سے ملک میں کوئی بم دھماکہ نہیں ہوا ہے۔دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر مکمل طور پر قابو پانا ہی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ تعریف کے مستحق ہیں۔کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسواراج بومائی کی حکومت بھی بھی تعریف کرنی چاہئے جس نے ریاست میںملک مخالف سرگرمیوں کو کچلنے میں اہم رول ادا کیا۔ رکن پارلیمان نے ڈی کے شیوکمار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر کانگریس کی وجہ سے ملک اور ریاست کرناٹک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ہماری حکومت بم دھماکہ کرنے والوں نہیں چھوڑے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:Ex CM Siddaramaiah پردیپ قتل معاملہ میں بی جے رکن اسمبلی لمباولی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہاکہ کانگریس اقتدار میں آئی تو لو جہاد میں اضافہ ہوگا۔ وہ مذہب کی تبدیلی کے خلاف قوانین بھی واپس لیں گے۔ گائے کا ذبیحہ جاری رہے گا۔ ریاست کے لوگوں کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ نیا کرناٹک چاہتے ہیں یا دہشت گردی کی سرزمینFocus On Love Jihad, Not Road, Sewage Problems: BJP MP Nalin Kumar Kateel Controversial Statement