ETV Bharat / state

Citizens Legal Academy: قانونی مدد کرنے کے لیے سٹیزنس لیگل اکیڈمی کا قیام - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

گلبرگہ شہر سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ مظہر حسین نے کہا ہے کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے بھارت کے قانون میں تمام لوگوں کو یکساں حقوق دیے ہیں مگر آج مذہب اور ذات کے نام پر مخصوص عوام کو تقسیم کرتے ہوئے پریشان کیا جا رہا ہے۔

Citizens Legal Academy
Citizens Legal Academy
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 6:08 PM IST

قانونی مدد کرنے کے لیے سٹیزنس لیگل اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا

بیدر، حیدرآباد: عوام میں قانونی شعور بیداری اور غریب و پریشان حال لوگوں کی قانونی مدد کرنے کے غرض سے سٹیزنس لیگل اکیڈمی کا قیام حیدرآباد میں عمل میں لایا گیا ہے۔ سید عبداللہ ڈسٹرکٹ سابق جج ڈاکٹر متین الدین قادری، سابق سروس کمیشن حیدرآباد، سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست، ایڈووکیٹ مظفر حسین ایڈووکیٹ، ذاکر حسین حیدر علی باغبان نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت شاخ گلبرگہ، اور مقبول احمد سگری سماجی کارکن گلبرگہ نے بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ ذاکرحسین گلبرگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملی مسائل پر کام کر کے دل کو بڑا سکون ملتا ہے لیکن اس میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ مگر ملت کو راحت پہنچانے اور ملت کا ہم پر بھروسہ دیکھ کر کافی مسرت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر متین الدین قادری سابقہ سروس کمیشن رکن حیدرآباد نے کہا کہ مرحوم ایڈووکیٹ سادات حسین استاد گلبرگہ بہت بڑے وکیل تھے۔ انہوں نے غریب اور پریشان حال لوگوں کی ساری عمر مدد کی ان کے انتقال کے بعد جو خلا پیدا ہوا تھا اس خلا کو ایڈووکیٹ ذاکر حسین استاد اور ایڈووکیٹ مظہر حسین بھرنے کی کامیاب کوشش کر رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ مظہر حسین گلبرگہ نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں پر جو زیادتیاں ہورہی ہیں اس پر آواز اٹھانا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے ملک کے قانون میں تمام احباب کو یکساں حقوق دیے ہیں مگر آج مذہب اور ذات کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرتے ہوئے پریشان کیا جا رہا ہے۔ یوسف بیگ صدر سٹیزنس لیگل اکاڈمی حیدرآباد نے کہا کہ مجھے بحیثیت صدر جو ذمہ داری دی گئی ہے انشاء اللہ اس ذمہ داری کو بہتر انداز میں اپنا فرض سمجھ کر پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
حیدر علی باغبان نائب صدر کل ہند تعمیرملت گلبرگہ نے کہا کہ اس لیگل اکیڈمی کے قیام سے ان لوگوں کو مدد ملے گی جو جرمانے کی رقم ادا نہیں کر پا رہے ہیں، مجبوری کی وجہ سے وکیلوں کا انتظام نہیں کر سکتے ہیں ایسے اقلیتوں کی قانونی مدد کے لیے اس لیگل اکیڈمی کا قیام وقت کا تقاضہ ہے۔ اس موقع پر بے لوث عوامی خدمت کرنے والے ایڈووکیٹ، صحافیوں اور سماجی کارکنان کو سٹیزن لیگل اکیڈمی حیدرآباد کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سیٹیزنز لیگل اکیڈمی کے ذمہ داران کے علاوہ وکلاء ایک کثیر تعداد نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.