ETV Bharat / state

Eid Milan Programme in Bangalore: بنگلور میں عید ملن پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : May 11, 2022, 11:23 AM IST

شہر بنگلور میں عید ملن کے موقع پر ایڈووکیٹ بی ٹی وینکٹیش نے کہا کہ 'چاہے فرقہ پرست طاقتیں جتنی نفرت پھیلائیں یا جتنی بھی کوشش کریں، ملک ہند میں ہندو مسلم بھائی چارے کو ہرگز ختم نہیں کر سکیں گے۔' Advocate BT Venkatesh on Hindu-Muslim brotherhood

بنگلور میں عید ملن پروگرام کا انعقاد
بنگلور میں عید ملن پروگرام کا انعقاد

بنگلور: ریاست کرناٹک میں ایک طرف فرقہ پرست عناصر کی جانب سے ہندو مسلم کے نام پر نفرت کے بیج بوکر شر پھیلانے کی کوششں کی گئیں جب کہ دوسری جانب رمضان المبارک کے مہینے کے دوران ہندو مسلم سکھ عیسائی ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے میں لگی رہیں۔ رمضان کریم کے بعد اب عید الفطر یا عید ملن کے موسم میں یونٹی ان ڈائورسٹی کا ایک پروگرام 'آسرا فاؤنڈیشن' کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں ہندو و مسلم سماجی کارکنان نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ Eid Milan Programme in Bangalore

بنگلور میں عید ملن پروگرام کا انعقاد

آسرا فاؤنڈیشن کی صدر ساجدہ بیگم نے کہا کہ 'کرناٹک میں بن رہے نفرت کے ماحول کو ختم کر امن کی فضا کو بحال کرنے کے تئیں وہ مسلم و ہندو سماجی کارکنوں پر مشتمل امن کمیٹی کا قیام کرینگی تاکہ ناخوش گوار معاملات پیش آنے پر ایک دوسرے کا تعاون کرکے کمیونل ہارمنی کی بحالی کے لیے کام کیا جاسکے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ بی ٹی وینکٹیش نے کہا کہ 'چاہے فرقہ پرست طاقتیں جتنی نفرت پھیلائیں یا جتنی بھی کوشش کریں، ملک ہند میں ہندو مسلم بھائی چارے کو ہرگز ختم نہیں کر سکیں گے۔' Current situation in Karnataka

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.