ETV Bharat / state

Science and Technology Education نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم نہایت ضروری - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گلبرگہ میں واقع وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے نوجوان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں داخلہ لیں۔ Science and Technology Education is Essential for Muslims

Meet the Skin Diseases Doctor مکمل نیند، وقت پر غذا اور صاف پانی کا استعمال جلدی امراض سے حفاظت میں معاون   مکمل نیند، وقت پر غذا اور صاف پانی کا استعمال جلدی امراض سے حفاظت میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جلد کے امراض میں ان دنوں جو اضافہ دیکھا جارہا ہے وہ سب بے احتیاطی اور صحت کی دیکھ بھال میں کمی کے سبب ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جلدی امراض کی ماہر ڈاکٹر حمیرہ فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کیا۔  Read more at: https://www.etvbharat.com/urdu/national/state/karnataka/etv-bharat-exclusive-interview-with-dr-humaira-fatima-on-skin-diseases/na20230901152625614614350
Science and Technology Education
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 3:37 PM IST

بیدر: وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ کے نائب چیئرمین حیدر علی باغبان نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں چاند، سورج، زمین، آسمان، رات اور دن کا واضح طور پر ذکر کیا ہے۔ یہ ساری چیزیں اللہ تبارک و تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک ہیں۔ جن کا ذکر قرآن میں آتا ہے۔ قرآن ایک آسمانی کتاب ہے۔ جس میں دنیا کے تمام انسانوں کے لیے زندگی گزارنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی آدمی قرآن کریم کی ہدایتوں پر چل کر اپنی زندگی گزارتا ہے تو دنیا اور آخرت میں کامیاب رہتا ہے۔ حیدر علی باغبان نے مزید کہا کہ ہندوستان کے چندریان 3 کی چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ پر ملک بھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ یقیناً یہ لمحہ تمام ہندوستانیوں کے لیے فخر سے مسرور ہونے کا ہے۔ اسرو کی تمام ٹیم کو دلی مبارکباد، جنہوں نے اپنی محنت لگن اور مسلسل جدوجہد سے اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔ یقیناً تمام ٹیم قابل مبارک باد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ نوجوانوں کا رجحان ڈاکٹریٹ اور انجینئرنگ کی طرف زیادہ ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف رجحان بہت ہی کم ہے۔ لیکن اسرو کی ٹیم کو دیکھتے ہوئے کافی مسرت ہوئی کہ اس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ بالخصوص مسلم نوجوانوں کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں دلچسپی ملک کے تمام کروڑوں مسلم نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ یہ سچ ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت اور قابلیت ہے تو کوئی بھی آپ کو روک نہیں سکتا۔ اسرو کے نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارا ملک امریکہ، روس اور چین کا ہم عصر اور ہم پلہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ چندریان 3 کی پوری ٹیم کو اعزاز و انعامات سے نوازا جائے۔ ان نوجوانوں کی مسلسل جدوجہد، کوشش و کامیابی نے ہندوستان کو پوری دنیا کے سامنے سرخ رو ہونے کا موقع عطا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چندریان 3 چاند کی سطح پر 14 دن میں کیا کچھ کرتا ہے۔ وہاں سے کس قسم کی تصاویر اور معلومات حاصل ہوتی ہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ لیکن دیکھنا یہ بھی ہے کہ آج سے 14 سو سال قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی انگلی کے اشارے سے چاند کو دو ٹکڑے کیا تھا اور یہ معجزہ پوری دنیا نے دیکھا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ چندریان 3 کے ذریعہ اس عظیم معجزے سے متعلق بھی معلومات حاصل ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.