ETV Bharat / state

ED action on PFI: پی ایف آئی کے خلاف ای ڈی کی کارروائی

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 7:42 PM IST

پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں واقع پی ایف آئی یونٹس کے کُل 10 بینک اکاؤنٹس کو سیز کیا ہے۔ ED action on Popular Front of India

ED action on Popular Front of India
پی ایف آئی پر ای ڈی کی کارروائی

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں سماجی تنظیم پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے بڑی کارروائی کی گئی ہے، ای ڈی نے ملک بھر کے مختلف ریاستوں میں واقع پی ایف آئی یونٹس کے کل 10 بینک اکاؤنٹس کو سیز کیا ہے جن میں جمع کل رقم تقریباً 59 لاکھ ہیں۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی سیکرٹری محمد ثاقب نے بتایا کہ 'پاپیولر فرنٹ، آر ایس ایس اور بی جے پی کے نطریہ کے خلاف کام کررہی ہے اور ملک میں بی جے پی کے برسر اقتدار ریاستوں میں اقلیتوں و دلت و پسماندہ طبقات کے حقوق کے حصول و انصاف کی لڑائی میں مصروف ہے جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی جانب سے ان کی تنظیم کو ای ڈی کے ذریعے خاموش کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ED action on Popular Front of India

ویڈیو

محمد ثاقب نے کہا کہ گزشتہ 13 سالوں میں پی ایف آئی کے اکاؤنٹس میں 60 کروڑ روپے ڈونیشن کے طور پر آئے تھے جن کا استعمال پی ایف آئی نے عوامی فلاح و بہبود کے علاوہ قدرتی آفات میں متاثرین کی امداد کے لیے خرچ کیا ہے، انہوں نے بتایا پاپیولر فرنٹ کے اکاؤنٹ میں جمع رقم کی ایک ایک پائی کا حصاب انکم ٹیش ڈیپارٹمنٹ کو دیا گیا ہے، اس کے باوجود ای ڈی کی کارروائی ان کی کریڈیبیلیٹی پر سوال اٹھاتی ہے۔ ED action on Popular Front of India

مزید پڑھیں:

محمد ثاقب نے کہا کہ اینفورسمینٹ ڈائریکٹرریٹ (سی بی آئی) اور دیگر ادارے بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جنہیں بی جے پی اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے سیاسی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ محمد ثاقب نے ای ڈی کی کارروائی سے متعلق بتایا کہ ان کا اگلا قدم قانونی پہل ہوگا، وہ قانونی دائرے میں رہ کر بی جے پی حکومت کی جانب سے ہورہی کارروائی کے خلاف قانونی جارہ جوئی کریں گے۔ محمد ثاقب نے کہا کہ 'وہ فسطائی طاقتوں سے ہرگز نہیں ڈریں گے اور ان کی انصاف کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.