ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی و کشمیر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کل، ترال بھی ووٹنگ کے لئے تیار - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

جنوبی و کشمیر میں پہلے حلقے کی ووٹنگ کل ہوگی۔ انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل ترال میں مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے ریلیاں کیں۔ ان سب کا کہنا ہے کہ اگر ان کو جیت سے ہمکنار کیا گیا تو وہ ترال کی ترقی میں چار چاند لگائیں گے۔

ترال میں ووٹنگ کل ہو گی
ترال میں ووٹنگ کل ہو گی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 3:28 PM IST

ترال (جنوبی و کشمیر ): جنوبی و کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ترال حلقہ میں بھی انتخابی مہم کل شام پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔ اس حلقے سے نو امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ڈی پی کے رفیق احمد نائک، انڈیا الائنس کے سریندر سنگھ چَنّی، عوامی اتحاد پارٹی کے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام نبی بٹ، ماسٹر پوشوندر سنگھ، عبدالرشید گجر، عبدالرشید جاگھل اور زاہد پرواز چودھری وغیرہ شامل ہیں۔

ترال حلقے میں پچھلے دو مرتبہ پی ڈی پی کے ممبر اسمبلی رہ چکے مشتاق شاہ، اپنی خراب صحت کی وجہ سے اب کی بار لوگوں کے بیچ نہیں آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی و کشمیر میں کل پہلے مرحلے کے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل لیڈران ریلیاں نکالنے میں مشغول رہے اور اس دوران انہوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی بھی خوب کی۔

اس سلسلے میں تقریباً ہر پارٹی کا لیڈر اپنے حلقے کی عوام کو راغب کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ اور ان کی کوشش یہی رہی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ووٹ حاصل کریں۔ حالانکہ ہر لیڈر جیت کا دعویٰ کر رہا ہے اور اور ترقیاتی کام کرنے کی بھی بات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان سب لیڈران میں ایک بات عام تھی کہ سب نے ترال میں جامع ترقی، سیاحت اور تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ اگر انھیں منڈڈیٹ ملتا ہے تو وہ ترال کی ترقی میں چار چاند لگائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.