ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں 30 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان - KASHMIR WEATHER

کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں 30 نومبر سے برفباری ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں 30 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان
کشمیر میں 30 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2024, 10:28 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے درمیان محکمہ موسمیات نے 30 نومبر سے 2 دسمبر تک تین دن خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ یکم سے 2 دسمبر تک موسم مزید خراب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا جب کہ 30 نومبر کی شام سے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

دریں اثنا، وادی کشمیر میں سرد موسم کی وجہ سے سری نگر اور سیاحتی مقام کوکرناگ کے علاوہ دیگر مقامات پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔ جبکہ گلمرگ اور پہلگام کے سیاحتی مقامات سب سے زیادہ سرد رہے۔ وادی کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے رات کی سردی میں اضافی درج کیا گیا ہے۔ راتوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں یہ درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلسیس، کوکرناگ میں 0.4 جبکہ کپواڑہ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سیلسیس رہا۔

اسی طرح سری نگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.