ETV Bharat / state

یادگیر: کورونا مریضوں سے ملنے کے لیے نہیں آنے کی اپیل

یادگیر میں واقع سرکاری ہسپتال کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر نیلما ایس ریڈی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر سرکاری کووڈ اسپتال میں مریضوں کو ملنے کے لیے آنے والوں کو ملاقات کرنے یا پھر اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لیے باہر کے لوگ مریضوں کو ملنے کے لیے نہیں آئیں کیونکہ حکومت کی جانب سے کھانا، دودھ، پانی دوا، پھل اور سب کچھ فراہم کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 4:02 PM IST

dr. neelam S reddy appeal to avoid to meet corona patients in yadgir
کورونا مریضوں سے ملنے کے لیے نہیں آنے کی اپیل

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کووڈ ہسپتال کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر نیلما ایس ریڈی نے کووڈ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع یادگیر کے اس سرکاری کووڈ سنٹر میں سب سے پہلا کیس 12 مئی کو آیا، جو ریحانہ بیگم اور بادشاہ سرپور تعلقہ کا تھا۔ وہ کورونا سے متاثر ہونے والے پہلے مریض تھے، جواسی ہسپتال میں داخل ہوئے اور صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے۔

دیکھیں ویڈیو

یادگیر ضلع میں اس کے بعد چار ماہ تک باہر سے مہاراشٹر، بنگلور اور دیگر اضلاع سے کافی زیادہ دہ مریض آئے، جن میں سے تقریباً مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔

یاد گیر سرکاری کووڈ ہسپتال میں اب تک 2323 مریضوں کو علاج کی غرض سے داخل کروایا گیا اور 1992 مریض کورونا سے صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے، 33 مریض ہوم کورنٹائن ہیں اور 210 کورونا مریضوں کو مزید علاج کے لیے دیگر اضلاع کو بھیجا گیا ہے۔

کورونا سے 54 مریضوں کی اس سنٹر میں موت واقع ہوئی ہے اور 24 مریض اس سنٹر میں زیر علاج ہیں اور آج پانچ نئے کورونا سے متاثر مریضوں کو بھی اسی دوا خانے میں داخل کیا گیا ہے۔ آئی سی یو میں دو مریض زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یادگیر ایک پسماندہ ضلع ہے، یہاں پر ضلع ہونے کے باوجود بھی کئی آلات اور سہولیات موجود نہیں تھے مگر جب سے کورونا آیا ہے، یادگیر کے سرکاری دواخانہ میں آلات، مشین اور ادویات دیگر کورونا سنٹرس کے مقابلے میں بہت مہیا کی گئی ہیں۔ جس کے لئے ہم ریاستی حکومت، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے یادگیر سرکاری کووڈ سنٹر میں کام کرنے کے لیے گلبرگہ، رائچور اور اس کے علاوہ مقامی غیر سرکاری ڈاکٹرس نے بھی ان حالات میں اپنی نمایاں خدمات انجام دی ہے، جس کے لیے ہم تمام اضلاع کے و مقامی ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر نیلما ایس ریڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر سرکاری کووڈ اسپتال میں مریضوں کو ملنے آنے والوں کو ملاقات کرنے یا پھر اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لیے باہر کے لوگ مریضوں کو ملنے کے لیے نہیں آئیں کیونکہ حکومت کی جانب سے کھانا، دودھ، پانی دوا، پھل اور سب کچھ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماسک لگائیں، سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں اب تک 9.86 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ

کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کرنا نہایت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ضلع یادگیر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 9805 ہے اور کورونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے لوگوں کی تعداد 9310 ہے، جبکہ ضلع کے مختلف سرکاری کورٹ سنٹرس میں 435 کورونا مریض زیرعلاج ہیں اور ضلع میں اب تک 60 لوگوں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.