ETV Bharat / state

یادگیر: ڈاکٹر کاماریڈی نے فری ایمبولینس سروس کا آغاز کیا

ملک میں چل رہے کورونا کے کیسز میں لوگوں کو ہسپتال جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے احباب جو دیہاتوں میں رہتے ہیں یا پھر جن کے پاس اپنی گاڑی کی کوئی سہولت نہیں ہے انہیں مزید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس کے لیے الگ سے پیسے لیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایمبولینس سروس کا فائدہ اٹھانے سے عام لوگ قاصر ہیں۔

یادگیر: ڈاکٹر کاماریڈی نے فری ایمبولینس سروس کا آغاز کیا
یادگیر: ڈاکٹر کاماریڈی نے فری ایمبولینس سروس کا آغاز کیا
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 7:04 AM IST

ایسی صورتحال میں کرناٹک کے شہر یادگیر میں ڈاکٹر کاماریڈی نے فری ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے۔

اس فری ایمبولینس سروس کا افتتاح سوامی شری شانت ویر کاسامٹ گرمٹکل سوامی جی نے کیا۔

اس موقع پر سوامی جی نے ڈاکٹر کاماریڈی کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل حالات میں ڈاکٹر کاماریڈی کا یہ اقدام یادگیر شہر کے عوام کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یادگیر: ڈاکٹر کاماریڈی نے فری ایمبولینس سروس کا آغاز کیا

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فری ایمبولینس سروس دینا عوام کی خدمت کرنے کے برابر ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر کاماریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر یادگیر کے عوام کے لیے موجودہ حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم نے کاماریڈی ہسپتال کی جانب سے ایک فری ایمبولینس سروس شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام ہسپتال میں فری ایمبولینس سروس حاصل کرنے کے لئے نمبر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کاماریڈی نے یادگیر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس فری ایمبولینس سروس سے فائدہ اٹھائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.