اس موقع پر سرکاری، امدادی، غیر امدادی ہائی اسکول اور مولانا آزاد ماڈل اسکول، مراجی دیسائی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔
اس مقابلے میں ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور، شورا پور، گرمٹکل تعلقہ کے اردو اسکولوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔
وہیں اس اجلاس کی صدارت شکیل احمد صدر ابوالکلام اسکول نے فرمائی۔
اس موقع پر ضلع ایجوکیشن آفیسر چندر کانت ریڈی، بشیر احمد، نوڈل آفیسر بدیع الزماں کے علاوہ دیگر محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ ذمہ داران مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر طلباء و طالبات نے حمد، نعت، غزل، بیت بازی تقریری و تحریری مقابلہ جات میں حصہ لیا، مقابلوں میں پہلا انعام پانے والوں کو تین ہزار دوسرا انعام دو ہزار تیسرا ایک ہزار اور، چوتھا انعام پانچ سو روپے دیا گیا۔
وہیں تمام مہمانان کی گل پوشی کی گئی، تو وہیں مشتاق احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
اس موقع پر تمام مہمان خصوصی نے اردو زبان کو فروغ دینے کے علاوہ طلبا و طالبات میں پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے پر اساتذہ کو بھی مبارک باد دی۔