کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے شہر میں واقع مدرسہ وحیدہ نسواں میں طلباء و طالبات کے درمیان کپڑے تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر ذاکر احمد سوداگر نے کہا کہ 'موجودہ حالات میں ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام مخلوق کے کام آئیں۔'
انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس مشکل دور میں جہاں عام انسان پریشان حال ہے وہیں ہم نے دینی مدارس کے طلباء وطالبات کے درمیان کپڑے کی تقسیم عمل میں لا کر صرف انسانیت کا فرض ادا کیا ہے۔