ETV Bharat / state

BJP Leader on Muslim Students بیدر میں مسلم ہاسٹل اور شادی خانہ کی تعمیر کا مطالبہ

بی جے پی کے رہنما سوریہ کانت ناگمارپلی نے ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین روف الدین کچہری والا کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے بیدر میں مسلم ہاسٹل کے لیے پانچ کروڑ اور شادی خانہ کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ Demand for construction of muslim hostel and wedding hall in bidar

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 12:02 PM IST

بیدر میں مسلم  ہاسٹل اور شادی خانہ کی تعمیر کا مطالبہ

بیدر: ریاست کرناٹک کا ضلع بیدر تعلیمی اداروں کے لیے ریاست بھر میں مشہور ہے۔ مختلف ریاستوں سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلباء و طالبات بیدر کا رخ کرتے ہیں۔ جن تعلیمی اداروں میں ہاسٹل کی سہولت دی گئی ہے وہاں پر ہوسپٹل کی سہولیات کے نام پر ہزاروں روپے لیے جاتے ہیں۔ ایسے میں طلبہ کے لیے کھانے اور رہنے کا مسئلہ پیش آتا ہے۔ جو طلبہ تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اور مشکل سے اپنے کورس کی فیس ادا کرتے ہیں۔ ان کے کے لئے دیگر اخراجات برداشت کرنا مزید پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔ اسی طرح موجودہ دور میں ہر چھوٹی بڑی تقریب کے لئے شادی خانوں کا استعمال عام سی بات ہو گئی ہے مگر شادی خانوں کے کرائے ادا کرنا اور اپنی چھوٹی موٹی تقریب کو شادی خانے میں منعقد کرنا عام لوگوں کے اخراجات سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سوریہ کانت ناگمار پلی نے ریاستی حج کمیٹی کے چیر مین رؤف الدین کچہری والا کو مدرسہ محمود گاوان میں منعقد ایک تقریب میں یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مینارٹی فنڈ سے مسلم ہاسٹل کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ روپے اور شادی خانہ کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے کی فوری طور پر منظوری دی جائے۔

مزید پڑھیں:۔ Padmashri Award بیدر کے شاہ رشید احمد قادری کو پدم شری ایوارڈ

انہوں نے ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین روف الدین کچہری والا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ہاسٹل اور شادی خانہ کو تعمیر کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ہاسٹل اور شادی خانہ کے لیے جلدی گرانٹ منظور ہوگی تو مینارٹی طبقہ کو اس سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس موقع پر مسلم ہاسٹل اور شادی خانہ کے لے سوریہ کانت ناگمار پلی نے گرانٹ جاری کرنے کے ضمن میں مرکزی وزیر رکن پارلیمان بیدر بھگونت کھوبا سے بھی اپیل کی۔ اس موقع پر رؤف الدین کچہری والا نے یاداشت قبول کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ کانت ناگمار پلی نے مسلم ہاسٹل اور شادی خانہ کے لئے جو یاداشت دی ہے، اس کو کمیٹی میں پیش کرکے جلد منظور کیا جائے گا اور اس کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر سوریہ کانت ناگمار پلی کے حامی مسلمان اور دیگر طبقات کے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.