بیدر: بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یاد میں شہر بیدر کے امبیڈکر سرکل پر دلت سینا کی جانب سے بابا صاحب کی یاد میں سالانہ پروگرام کا افتتاح شمع روشن کر کے نوجوان قائد خواجہ شیخ اظہر جے ڈی ایس کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقعے پر خواجہ شیخ اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب کے اس ملک کی عوام خاص کر دلت و پچھڑے طبقات پر جو احسانات وہ کبھی فراموش نہیں کیے جا سکتے۔ بابا صاحب نے جو ہمارا آئین بنایا اُسی کی دین ہے کہ میں اس اسٹیج سے بات کررہا ہوں اور آج تک ہمیں کھانے کی، پہننے کی، اظہار رائے کی جو آزادی حاصل ہے انہیں کی مرہون منت ہے۔ مگر ملک میں فرقہ پرست طاقتیں قانون بدلنے اور ہمارے حقوق کو ہم سے چھیننے کی کوشش کررہے ہیں اس لیے ملک کے مفاد میں دلت اور مسلمانوں اور پچھڑے طبقات کے لوگوں کو چاہیے کہ شعور و بیداری کے ایسے مزید پروگرام کا انعقاد کریں۔ Dalit Sena Meeting in Bidar Emphasizes on Dalit Muslim unity
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ آج کل سیکولر پارٹیاں ہمارے حلقوں میں جو کامیابی حاصل کررہی ہیں وہ دلت اور مسلم اتحاد کا نتیجہ ہے۔ اگر یہ سچے سیکولر ہیں تو ان کو چاہیے کہ کہیں عام زمرے میں دلت کو ٹکٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ لہٰذا ہمیں جھوٹے سیکولر اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحدہ جدو جہد کرتے ہوئے مرتے دم تک دستور اور آئین کی حفاظت کرنا چاہیے۔ اس جلسہ کی صدارت چندر کانت ریاستی نائب صدر دلت سینا نے کی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایس جگناتھ ریاستی صدر دلت سینا نے شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ساگر، ڈاکٹر وٹھل واگن، بسواراج، ناگیندر، ودیاساگر سندھے ششی کمار پاٹل سمن کٹے منی، بی کرشنپاّ، انیل، سنیل سنگم، ناگیندر، گوندپجاری، راج کمار، روی کمار، دلیپ بھوسلے، سریش، محمد سلیم، خواجہ معین الدین، ،شیو کمار، ملیکا ارجن، اور صمد خان وغیرہ موجود تھے، امبا داس سونی کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔