کرناٹک کے نائب وزیراعلی سی این اشوتھ نارائن نے اتوار کو کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس ویکسین کے دستیاب ہونے پر اسے مفت تقسیم کرانے کے بارے میں جلد فیصلہ کرے گی۔
سی این اشوتھ نارائن نے آج نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے علاج کے لئے جب مرکزی حکومت ریاست کے لئے ویکسین دستیاب کرائے گی تو اسے مفت تقسیم کرنے کے بارے میں دسہرہ کے بعد فیصلہ کرنے کے لئے یہاں ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔
نائب وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا کے مریضوں کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کی ویکسین دستیاب ہونے پر سب سے پہلے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ان کے معاونین سمیت ہیلتھ کیئر مجاہدین کو ٹیکہ دستیاب کرایا جائے گا۔